وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پہلے ہی کورونا کے باعث تعلیم کا بہت حرج ہو چکا ہے ، اب سموگ کے تدارک کے لئے سکول بند نہیں کئے جا سکتے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل کا لج آف آرٹس لاہور کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل سٹوڈیو کا افتتاح کیا ۔شفقت محمود نے کہا کہ این سی اے کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے ، مختلف شہروں میں این سی اے کے کیمپس بنائے جائیں گے ۔ این سی اے کے گریجوایٹس کو دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ سینیٹ میں پاس ہونے والے بلز پر واویلا کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن نے بل پاس کرنے میں رکاوٹ دالنے کی کوشش کی، اپنے نمبرزپورے نہیں کرسکتے توواویلاکیوں کررہے ہیں۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024