Uncategorized

سٹیزن پورٹل میں جعل سازی پر افسران کے خلاف کاروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

اسلام آباد(آئی پی ایس) سٹیزن پورٹل میں جعل سازی کر کے عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ بننے والے سرکاری افسران کے خلاف کاروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کوپیش کر دی گئی ، وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی،عوامی مسائل کے حل سے متعلق غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی،سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو خود مانیٹر کرتا ہوں ۔تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل پر عوامی مسائل کے حل میں سرکاری افسران کی جعل سازی کا انکشاف،جعل سازی پر افسران کے خلاف کاروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ،پی ایم ڈی یو نے 254سرکاری افسران کے ڈیش بورڈز پر جعل سازی پر رپورٹ تیار کی۔رپورٹ کے مطابق عوامی شکایات پر کاروائی سے متعلق غلط بیانی پر سرکاری افسران کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ،پنجاب کے 154،کے پی کے 86،سندھ کے 3 اور وفاق کے 11 افسران کے ڈیش بورڈز کی تحقیقات جاری ہیں ۔رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں پنجاب کے 44سرکاری اہلکارجعل سازی کے مرتکب قرارپائے ، چیف سیکرٹری کے پی کے نے 39 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی۔رپورٹ کے مطابق جعل سازی ثابت ہونے والے سرکاری ملازمین معطل کر دیے گئے، آئی جی پنجاب کی تحقیقات کے بعد 45سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی جاری ہے ،آئی جی کے پی کے کی 10اہلکاروں اور آئی جی سندھ کی 3 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔وزیراعظم نے صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایات جاری کردیں ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی،عوامی مسائل کے حل سے متعلق غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی،سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو خود مانیٹر کرتا ہوں،شہریوں کی شکایات کے حل پر غلط بیانی کرنے والے افسران سے رعایت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker