اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کورونا سے مزید7افراد جاں بحق، 319نئے مریض رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 7افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28ہزار 655ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 559ہوگئی۔ ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 319نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4لاکھ 42 ہزار 353، سندھ میں 4لاکھ 73ہزار 918، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79ہزار 473، بلوچستان میں 33ہزار 432، گلگت بلتستان میں 10ہزار 406، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7ہزار 447 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 530 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 16 لاکھ 4 ہزار 940 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 200 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 30 ہزار 425 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 77 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 655 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 994، سندھ میں 7 ہزار 611، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 814، اسلام آباد میں 951، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker