
اسلام آباد(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی نے ملاقات کی ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرنہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مذہب، احترام، عقیدت اور بھائی چارے کا رشتہ ہے،پاکستان کو سعودی عرب کیساتھ اپنی سدا بہار دوستی پرفخر ہے،سعودی عرب نے پاکستان میں سماجی ترقی کے لیے ہمیشہ فراخ دالانہ مدد کی،مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے لیے یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں مسلسل رابطے دونوں برادر ممالک میں تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب میں معاشی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستان مشکل وقت میں سعودی حکومت کی جانب سے مالی معاونت پر مشکور ہے،سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تمام اسلامی ممالک کو سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے،افغانستان میں معاشی مسائل کی وجہ سے افغانی عوام کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انسانی المیہ پیش آسکتا ہے،افغانستان دنیا کی خصوصی توجہ کا منتظر ہے اقوام عالم کو افغان عوام کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، پاکستانی حکومت اور عوام چیئرمین سعودی شوری کونسل اور امام کعبہ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں،سعودی سفیر نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور مخلص دوست اور بھائی تصور کرتا ہے،دونوں ممالک کے مابین دوستی کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے، چیئر مین سعودی شوری کونسل دسمبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، سعودی سفیر کی اسپیکر کو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سماجی شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سعودی عرب کی تعمیر ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، افغانستان میں معاشی اور سماجی شعبوں کی ترقی کے لیے سعودی عرب ہر ممکن تعاون کو جاری رکھے گا۔