
اسلام آباد(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔ صوبائی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ غیر جماعتی بنیاد پر کرانے کا قانون بنایا تھا ۔پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے حکم دیا تھا۔ اپیل میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ نے غیر جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے کی شق کالعدم قرار دی، ہائیکورٹ کے فیصلے سے قانون میں ابہام پیدا ہوا۔سپریم کورٹ سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی۔