وہاڑی (آئی پی ایس ) گورنمنٹ آتی ہے اور چلی جاتی ہے لیکن جو کام کے وعدے کیے جاتے ہیں ہیں وہ کبھی بھی پورے نہیں ہوتے،یہی حال وہاڑی شہر کے وسط میں انور آباد کا ہے ،گٹروں کا گندا پانی جھیل کا منظر پیش کرنے لگا،بچے ،بڑے سب بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،مگر افسوس کسی کو غریب کی زندگی سے کیا کوئی جئے یا مرے ،یہاں کے رہائشی ریٹائرڈ ایس ایچ او چوہدری محمد انور اور مقامی لوگوں نے بتایا کہ پچھلے ڈی سی صاحب آئے تھے اور انہوں نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ یہ گٹروں کا گندا پانی اس کو ختم کرکے ایک پارک بنادیا جائے گا لیکن افسوس ڈی سی صاحب تو تبدیل ہوگئے لیکن ابھی تک وہاں کوئی پارک نہیں بنا اور گٹر وں کا گندا پانی ابھی بھی ویسے ہی تالاب کی شکل میں نظر آرہا ہے ،محلے والوں نے نئے آنے والے ڈی سی سب سے اپیل کی ہے کہ برائے مہربانی گندے پانی کو ختم کر کے ایک پارک بنادیا جائے تاکہ بیماریاں ختم ہو سکیں۔