سوشل میڈیا صارفین مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔اداکارہ، پروڈیوسر اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اکثر اپنے مارننگ شوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں لیکن اس بار تو لوگ اتنے زیادہ برہم ہیں کہ ندا پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں ساس بہو کے جھگڑوں سے متعلق مواد پیش کیا گیا اور ندا نے اپنے شو میں اصل زندگی کی ساس اور بہو کو مدعو کیا جس میں دونوں آن اسکرین ایک دوسرے سے اپنے اختلافات پر بات کرتی نظر آئیں۔شو کے دوران ساس، بہو سے متعلق اپنی ڈیمانڈز بتاتی رہی اور اپنی بہو کو پڑھی لکھی ہونے کے باوجود اسے نیچا دکھاتی ہوئی نظر آئی۔ سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے شو کی یہ مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین سخت غصے میں آگئے اور ندا کے شو میں دکھائے جانے والے مواد پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔
Why #nidayasir why?
The regressive thinking of a saas is also presented who wanted a " parhi likhi bahu" but has not allowed her to work, only to find out that the bahu is 'phuhar' when it comes to household chores.
Thoughts in this? pic.twitter.com/A540TElISt— NSays (@NaylaAmir) November 18, 2021