
آئی جی پنجاب را ؤسردار علی خان نے جہلم میں ذہنی معذور بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے نامعلوم ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم دے دیا۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو متاثرہ فیملی سے ملنے کی ہدایت بھی کی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جہلم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے کہا کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل کروا لیا گیا ،متاثرہ بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات پر زیرو ٹالرنس ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی جہلم میں ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی تھیں۔