
پاکستان میں کورونا سے مزید 10 افراد انتقال کر گئے اور 418 کیسز سامنے آئے جبکہ زیر علاج ایک ہزار83 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے جس کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 10 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار648 ہوگئیں۔این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 40ہزار143 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 418 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران پاکستان میں کورونا میں کورونا کیسز کی شرح 1.04 رہی۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 83 زیرعلاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 240 تک پہنچ گئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 73ہزار 767 ، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار268 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار421اور بلوچستان میں 33 ہزار 425 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 427، گلگت بلتستان میں 10 ہزار405 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 527 کیسز سامنے آچکے ہیں۔