اہم خبریںپاکستانتجارت

حکومت ٹیکس کے نظام میں آسانی کو یقینی بنا رہی ہے، وزیرِ اعظم

 اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس کے نظام میں بہتری اور آسانی کو یقینی بنا رہی ہے،ٹیکس کی ریکارڈ کلیکشن عوام کے حکومت پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان سے ماہر معاشیات آرتھر بیٹز لافر نے ملاقات کی ۔ملاقات میں مشیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین بھی شریک تھے ۔ملاقات میں پاکستانی ٹیکس کے نظام کی مختلف جہتوں پر گفتگوکی گئی ۔اسکے علاوہ پوری دنیا میں رائج ٹیکس نظام کی مثبت اور منفی اثرات پر گفتگو کی گئی ۔ پاکستان میں ٹیکس بیس بڑھانے، نظام کی بہتری اور جدت، عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کے ساتھ ساتھ نظام میں آسانی لانے پر بھی گفتگو کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker