
اسلام آباد(قیصر ستی) فیئر ڈیل سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاشا الیون نے مڈ سکل کو 80رنز سے شکست دیدی ۔پاشا الیون نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 160رنز سکور کئے۔ پاشا کی طرف سے طلحہ قریشی نے 61، سہیل نے 28 اور صبور پاشا نے 23 رنز کی اننگز کھیلی شازیب بھٹی نے مڈسکل کی طرف سے 3جبکہ فہیم نواز نے دو کھلاڑی آئوٹ کئے۔ 161 رنز کے تعاقب میں مڈسکل 80رنز بنا سکی افضل نذیر نے 35اور شازیب بھٹی نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاشا الیون کی طرف سے اسامہ پاشا ، وقاص اور سہیل نے دو دو کھلاڑی آئوٹ کئے۔ پاشا الیون کے طلحہ قریشی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ ڈائیکن اور پاشا الیون کیمابین کھیلا جائے گا۔