اہم خبریںپاکستان

وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات

 اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا میں سیاحت کے شعبے کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،صحت کارڈ کی فراہمی سے عوام کو معیاری علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہیں۔ ِ وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں بالخصوص سیاحت کے فروغ کیلئے جاری منصوبوں پر گفتگو کی گئی ۔ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان، جنگلات کے تحفظ کیلئے اقدامات اور صوبے میں جاری انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی ۔اسکے علاوہ صحت کارڈ اور اس سے عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker