بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)
چینی وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئی ٹینگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین میں رواں سال کے آغاز سے ہی غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول میں تیزی سے ترقی دیکھی گئی ہےاور نتائج توقع سے کہیں بہتر رہے ہیں۔ رواں سال چین میں غیر ملکی سرمایے کی "ڈبل ڈیجٹ” میں نمو متوقع ہے جبکہ اس حوالے سے مستحکم غیر ملکی سرمایے کا سالانہ ہدف کا حصول بھی ممکن ہے۔
ترجمان نے نشاندہی کی کہ اس وقت چینی معیشت بتدریج اور مسلسل بحال ہو رہی ہے اور اسے صنعتی معاون سہولیات، بنیادی ڈھانچہ، انسانی وسائل اور کاروباری ماحول کے حوالے سے جامع مسابقتی فوائد حاصل ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے چین کی وسیع مارکیٹ کشش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے بیرونی تاجروں کی توقعات اور اعتماد مستحکم ہے۔