بین الاقوامی

چینی صدرکی اہم کتب کی پشتو، دری، ہندی، سنہالی اور ازبک زبانوں میں اشاعت

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)

شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رکن ممالک کی زبانوں میں شی جن پھنگ کے مضامین پر مشتمل کتب کی اشاعت کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں،”شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی ہندی، پشتو، دری، سنہالی اور ازبک زبانوں میں پہلی جلد، ازبک میں اس کتاب کی دوسری جلد، روسی میں "زے جیانگ، چائنا: اے نیو ویژن فار ڈویلپمنٹ” "اور” دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو” سمیت آٹھ کتب کی رونمائی ہوئی۔
اس تقریب کا اہتمام کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ اور چائنا انٹرنیشنل پبلشنگ گروپ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ شو لن نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے مضامین شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے لیے نئے دور میں سی پی سی اور چین کو سمجھنے کے لیے ایک دریچہ کھولتے ہیں۔
ایس سی او کے سیکرٹری جنرل ولادیمیر نووروف اور چین میں متعین روس، کرغزستان، تاجکستان اور سری لنکا کے سفارت کاروں سمیت دیگر شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker