اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی کے رکن قادر خان مندوخیل پر قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخلہ پر پابندی

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مشترکہ اجلاس کے دوران ایوان میں غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر پیپلزپارٹی کے رکن قادر خان مندوخیل کیخلاف کارروائی، قادر خان مندوخیل کے قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخلہ پر پابندی عائد کردی، یہ پابندی 19 نومبر کے اجلاس کے لیے ہو گی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد نے مجلس شوری کے اجلاس کے دوران ایوان میں غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر پی پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخلہ پر پابندی عائد کردی ،یہ پابندی 19 نومبر کے اجلاس کے لیے ہو گی۔ اسپیکر نے یہ کاروائی قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے رولز کے تحت ان کو تفویض اختیارات کے تحت کی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی کی جانب سے قادر خان مندوخیل کو خط جاری کردیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پرقادر مندوخیل کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے تلخ کلامی ہوئی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اپنی حد میں رہیں، ورنہ معطل کر دوں گا، یہ کوئی طریقہ ہے؟۔ قادر مندوخیل کی جانب سے سخت بات کہے جانے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے بلاول بھٹو زرداری سے کہا کہ انھیں اپنے اراکین کے رویے کا نوٹس لینا چاہیے کہ کیا ایسے عزت کی جاتی ہے اسپیکر کی؟ جس پر بلاول بھٹو نے انھیں کہا کہ ہم ہمیشہ آپ کی اور آپ کے عہدے کی عزت کرتے ہیں۔ اور آپ کو بھی اپنے عہدے کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker