اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ڈریپ کی جعلی، غیر قانونی ادویات کے خلاف ملک گیر کارروائیاں

 اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی جعلی، غیر قانونی ادویات کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری،نیشنل ٹاسک فورس کی کارکردگی رپورٹ سربراہ ڈریپ کو پیش کردی گئی ۔نیشنل ٹاسک فورس کی کارکردگی رپورٹ جنوری تا ستمبر کی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈریپ کو جنوری تا ستمبر ملک بھر سے 58091 شکایات موصول ہوئیں، ڈریپ ٹاسک فورس نے جنوری تا ستمبر ملک گیر 20556 کارروائیاں کیں،جنوری تا ستمبر 54018 کمپنیز، فارمیسی، ڈسٹریبیوٹرز کی انسپکشن، نو ماہ میں ملک بھر سے ادویات کے 17217 سیمپلز اکٹھے کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ٹاسک فورس نے 9 ماہ میں 1652 کمپنیز، ڈسٹری بیوٹرز، فارمیسیز سیل کیں، ٹاسک فورس نے 9 ماہ میں جعلی، غیر قانونی ادویات کے 394 سٹاک ضبط کئے، ڈریپ قوانین کی خلاف ورزی پر 9 ماہ میں 92 مقدمات درج کئے گئے، ٹاسک فورس نے نو ماہ کے دوران 567 میڈیسن ٹیسٹ سیمپلنگ کی جبکہ نو ماہ میں 542 میڈیسن کیسز سی ایل بی، ڈی آر بی کو بھجوائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker