
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا اورلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں۔انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔صدرِ مملکت نے ملکی سیکیورٹی کیلئے خدمات کو سراہا، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی کور کمانڈر پشاور تعیناتی پر نیک تمناں کا اظہار کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی نئی تعیناتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل خدمات قابل تحسین ہیں۔