اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

انتخابی اصلاحات: حکومت کی ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد (آئی پی ایس )پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کامیابی کے بعد حکومت نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے۔وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا اپوزیشن کو پھر کہتا ہوں عدالت کی بجائے اسپیکر آفس آئیں، تجاویز کا خیر مقدم کریں گے،اپوزیشن اراکین کے ای وی ایم کے نظام پر تمام خدشات دور کریں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چوہدری فاد حسین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر پیچھے نہیں ہٹ سکتے یہ ہمارا انتخابی وعدہ تھا، اگلے دو سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے دو عشروں کی سیاست طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کی فیملی سیاست قصہ پارینہ ہے۔ اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے۔ اگلے دو سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے دو عشروں کی سیاست طے کریں گے۔ 1990کی ہائی کی سیاست کا مکمل اختتام اگلے دو سال کیلئے طے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker