اہم خبریںپاکستان

 قانون سازی میری ذات نہیں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہے،وزیراعظم

 اسلام آباد(آئی پی ایس وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت دیگر قانون سازی میری ذات کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے ہے، اتحادی جماعتوں کا قانون سازی میں ساتھ دینے پر مشکور ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان ایوان سے حکومتی ارکان کی لابی میں گئے اور حکومتی ارکان سے گفتگو کی جبکہ وزیراعظم نے اتحادی اور حکومتی خواتین ارکان سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات سمیت دیگر بلوں کی منظوری پر مبارکباد دی اور فنکشنل لیگ کی رہنما سائرہ بانو سے بھی ملاقات کی اور فنکشنل لیگ کے ارکان اسمبلی اور قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ فنکشنل لیگ کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے بھی وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے مفاد میں کی گئی قانون سازی میں پہلے بھی ساتھ تھے اور آئندہ بھی ساتھ دیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ قانون سازی میری ذات کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ہے، اتحادی جماعتوں کا قانون سازی میں ساتھ دینے پر مشکور ہوں، آج صاف و شفاف انتخابات کی بنیاد رکھنے میں آپ سب نے اہم کردار کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں، اب سمندرپار پاکستانیوں بھی انتخابی عمل کا حصہ بن سکیں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اہم قانون سازی پر بات چیت جبکہ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج پیش ہونے والے بلز کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker