اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد رینٹ رسٹرکشن ترمیمی بل کی منظوری، علی نواز اعوان کی مبارکباد

سلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے تمام انتخابی وعدے پورے کیے ہیں اور الحمد للہ آج اسلام آباد رینٹ رسٹرکشن ترمیمی بل 2021 کی منظوری سے ہم نے اپنا اہک اور وعدہ وفا کیا ہے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد رینٹ رسٹرکشن ترمیمی بل 2021 کی بھاری اکثریت سے منظوری کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں علی نواز اعوان نے کہا کہ منصفانہ قانون کرایہ داری اسلام آباد کے تاجروں کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے کسی بھی حکومت نے پورا نہیں کیا الحمدللہ، اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز اور مجھے توفیق دی کہ ہم عوامی مفاد کا یہ قانون منظور کروا سکیں،علی نواز اعوان نے اسلام آباد کے تاجروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ بھی انشااللہ عوامی مفاد کے اپنے وعدوں پر عمل کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری یاد رکھے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے آج بھی تاجروں کے مفاد کی مخالفت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker