
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے کے شعبہ ایڈمن نے 161 سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کردی ۔ الاٹمنٹ کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے نادرا کی خدمات حاصل کی گئیں۔ نادرا نے کمپیوٹرائز بلیٹنگ کے زریعے 161 سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی کی۔ تفصیلات کے مطابق کمپیوٹرائز بلیٹنگ میں اے کیٹگری کے 39، جبکہ بی کٹیگری کے 38، اسی طرح سی کٹیگری کے 5 اور ڈی کٹیگری کے 18 مکانات شامل ہیں جبکہ کٹیگری ای میں 61 سرکاری مکانات شامل ہیں جو الاٹ کئے گئے۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ادارہ اپنے افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے بہت کام کررہی ہے۔ اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔