
لاہور(آئی پی ایس )آئی جی پنجاب نے 7 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کردئیے۔ ایس پی حماد رضا قریشی کو ایس ایس پی پی ایچ پی تعینات کردیا گیا۔ ایس پی تیمور خان کو سی ٹی او راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔ایس خالد محمود کو ایس پی انویسٹی گیشن حافظ آباد تعینات کردیا گیا۔افضل نذیر کو ایس پی سیکیورٹی ہائی کورٹ لاہور تعینات کر دیا گیا۔ڈی ایس پی جاوید صدیق اور صوبہ خان کو سی پی او کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ڈی ایس پی شہزاد رفیق کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کے سپردکردی گئیں ۔