بین الاقوامیپاکستانصحت

پاکستان میں خوراک پروگرام کیلئے شاہ سلمان مرکز اور عالمی ادارہ خوراک میں معاہدہ

ریاض (آئی پی ایس) شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے عالمی ادارہ خوراک کے ساتھ دو معاہدے کیے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے معاہدوں پر ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ اورورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کی جانب سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈیوڈ وزلی نے روم میں دستخط کیے ہیں۔ پہلے معاہدے کے تحت اردن میں شامی پناہ گزینوں کی مدد کی جائے گی جس سے ایک لاکھ 12 ہزار افراد کو فائدہ ہوگا۔ دوسرے معاہدے سے پاکستان میں بچوں کے لیے خوراک پروگرام نافذ کیا جائے گا جس سے 66414 افراد کو فائدہ ہوگا۔ شاہ سلمان مرکز پہلے معاہدے کے تحت اردن کے الزرقا صوبے کے الازرق کیمپ میں سکونت پذیر شامی پناہ گزینوں کی غذائی ضروریات پوری کرے گا۔ الزعتری کیمپ اوراربد کیمپ کے شامی پناہ گزینوں کی خوراک کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ دوسرے معاہدے کے تحت خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر میں قدرتی آفات سے دوچار مقامات پر حاملہ خواتین اور بچوں کی نشوونما کرنے والی خواتین کی مدد کی جائے گی۔ یہ خواتین خراب خوراک سے متاثر بچوں کی نشوونما کررہی ہیں۔ انہیں اپنے اس مشن میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں صحت نگہداشت کے مراکز میں بچوں کے معائنے میں مدد دی جائے گی۔ صحت عامہ اور تغذیہ سے متعلق مفید معلومات فراہم کی جائیں گی۔ ڈبلیو ایف پی کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ پاکستان کے 14علاقوں میں ترجیحی بنیاد پر غذائی پروگرام نافذ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker