ریاض (آئی پی ایس) سعودی وزارت سرمایہ کاری نے ملک سے باہر رہتے ہوئے سعودی عرب میں کاروبار کے لیے قانونی طریقہ کار کو آسان بنایا ہے۔ ماضی میں سرمایہ کار کو کاروبار شروع کرنے کے لیے طویل کارروائی کرنا پڑتی تھی اور سعودیہ آئے بغیر بات نہیں بنتی تھی- وہ لوگ جو ملک باہر رہتے ہوئے سعودی عرب میں کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے لائسنس کے طریقہ کار کو ہموار کرنے کے بعد یہ کام آسان ہو جائے گا۔ ایس پی اے اور عرب نیوز کے مطابق عرب دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں کاروبار قائم کرنے کے لیے اب صرف تین قدم درکار ہوں گے۔ سرمایہ کاروں کو سب سے پہلے وزارت خارجہ سے معاہدے کے لیے تصدیق کی درخواست کرنا ہوگی جس کے بعد وہ وزارت سرمایہ کاری کی ویب سائٹ پر کاروباری لائسنس کے لیے درخواست دیں گے۔ سرمایہ کاروں کو تیسرے مرحلے میں کاروبار کے معاہدے کی توثیق کرنے اور وزارت تجارت کے ساتھ کمرشل رجسٹریشن (سجل تجاری) جاری کرنے کی ضرورت ہوگی۔ سرمایہ کاروں کو کسی بھی وزارت میں پیش ہونے ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ خدمات آن لائن فراہم کی جاتی ہیں۔ سعودی سرمایہ کاری کی وزارت نے کہا ہے کہ نئی خدمات مملکت میں کمپنی کے قیام میں بنیادی تبدیلیاں لائیں گی اور سرمایہ کاروں کو ماضی میں درپیش رکاوٹوں کو دور کریں گی۔ سرمایہ کاروں کو پہلے مملکت کا دورہ کرنے اور مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ اس عمل میں ڈیل کرنے کی ضرورت تھی جس میں بے کار درخواستوں اور کاغذی کارروائیوں کے ڈھیر شامل تھے۔ اب وزارتوں کے درمیان بہتر رابطے نے اس عمل کو آسان بنانے کی اجازت دی ہے۔ وزارت سرمایہ کاری ان تبدیلیوں کو مختلف زبانوں میں مارکیٹنگ مہم میں ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے فروغ دے گی۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024