دلچسپ

83 سالہ غیر ملکی خاتون کی28 سالہ پاکستانی نوجوان سے محبت کی شادی

سوشل میڈیا پر آج کل ایک ایسی شادی کا چرچہ ہے جس میں دلہن دلہا سے دو چار سال نہیں بلکہ پورے 55 سال بڑی ہے،جی ہاں !دلہا سے عمر میں تقریبا تین گنا بڑی اس دلہن کا تعلق پولینڈ سے ہے جو پاکستانی نوجوان کی محبت میں ساری مشکلات کوپس پشت ڈالتے ہوئے پاکستان چلی آئیںاور دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر ان دنوں ہنسی خوشی زندگی گزاررہے ہیں۔پاکستانی نوجوان کا کہنا تھا کہ ان کی 83 سالہ خاتون سے ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی اور پھر وہ دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے، شادی سے قبل پولش خاتون بابرا نے اسلام قبول کیا اور اب ان کا نام فاطمہ ہے۔نوجوان نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کو اردو سمجھ نہیں آتی اور وہ آغاز سے ہی ان سے بات کرنے کے لیے گوگل ٹرانسلیٹر کا استعمال کرتے ہیں۔نوجوان نے بتایا کہ انہوں نے بابرا سے شادی کے لیے اپنی منگنی بھی ختم کی اور انہوں نے یہ شادی صرف اپنی اہلیہ سے محبت کی خاطر کی، اس حوالے سے گرین کارڈ کی لالچ ان کے دل میں نہیں پائی جاتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker