Uncategorized

حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے، سہارے اسے بچا نہیں سکتے،متحدہ اپوزیشن

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن رہنماوں سے اہم مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں اپوزیشن چیمبر میںمنعقد ہوا ۔اجلاس میں سید خورشید شاہ، یوسف رضاگیلانی، مولانا اسعد ،شاہد خاقان عباسی ،خواجہ آصف ،سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، رانا ثنااللہ کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے دیگراراکین پارلیمان موجود تھے۔اجلاس میں پارلیمنٹ کے کل کے مشترکہ اجلاس کے لئے متحدہ اپوزیشن نے حکمت عملی طے کرلی گئی ۔ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوت سے حکومت کی سیاہ قانون سازی کا راستہ روکیں گے۔اجلاس میں تمام اپوزیشن اراکین پارلیمان کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین اپنی اپنی جماعتوں کے اراکین کی حاضری یقینی بنائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو معاشی زوال اور عوام کو مہنگائی کے وبال میں مبتلا کرنے والی ظالم حکومت سیاہ قوانین سے زندگی نہیں پاسکتی۔ اپوزیشن اجلاس میں اظہار خیال کیا گیا کہ حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے، سہارے اسے بچا نہیں سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker