بین الاقوامی

کویت میں ماں نے بیٹی کی لاش 5 برس باتھ روم میں چھپائے رکھی

کویت سٹی (آئی پی ایس) کویت میں بیٹی کی لاش کو 5 سال تک باتھ روم میں چھپائے رکھنے والی ماں کو عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست خارج کردی ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران ماں نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے الزام کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ کویت کےعلاقے السالمیہ میں 60 سالہ ماں کو اپنی بیٹی کی لاش پانچ سال تک گھر میں رکھنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 26 اکتوبر کو 21 سالہ کویتی نوجوان نےسالمیہ تھانے میں شکایت کی تھی کہ اس کی ماں نے 2016 میں اس کی بہن کو قتل کرنے کے بعد لاش کو اپارٹمنٹ کے باتھ روم میں رکھا ہوا ہے۔ پولیس کی ٹیمیں گھر پر گئیں تو انہیں بند باتھ روم کے اندر سے ایک ڈھانچہ ملا۔ شکایت کنندہ کی والدہ اور بھائی کو گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ باقیات کو فرانزک ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا تاکہ موت کی وجہ معلوم کی جاسکے۔ پوچھ گچھ کے دوران ماں نے اعتراف کیا کہ اس نے بیٹی کو ایک کمرے میں قید کیا تھا لیکن اسے قتل کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔ ماں نے وضاحت کی کہ اس نے اپنی بیٹی کو نظم و ضبط اور گھر سے باہر جانے سے روکنے کے لیے قید کیا تھا۔ایک دن اس نے اپنی بیٹی کو مردہ پایا لیکن نتائج کے خوف سے اسے کسی پر ظاہر نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker