اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وانا : علماء اور قبائل مشران کی مٹینگ کی دوران ہینڈ گرنٹ حملہ،5افراد زخمی

وانا(حفیظ وزیر)جنوبی وزیرستان وانا بازار میں ڈی ایچ او آفس کے نزدیک علماء اور قبائل مشران کی مٹینگ کی دوران ہینڈ گرنٹ حملہ،5افراد زخمی ، زخمیوں کو طبی ادمداد کیلئے ہیڈکوارٹرہسپتال وانا منتقل دیا گیا۔ذرائع کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔زخمیوں میں شمس الدین ،سلیم ،مولاناسیف الدین ،بلال ،ملک نورزمان اور مولانا سلطان شامل تھے ۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے باہر ہے،زخمیوں میں ملک نورزمان کے بیٹے بلال دھماکہ کے باعث انکی ٹانگ ضائع ہوگئی۔ ہسپتال میں اسسٹنٹ کمشنر بشیرخان قبائلی مشران اور پولیس کے بھری نفری موجود تھی۔قبائلی عمائدین اور علما کے علاوہ دوسرے زخمیوں کی عیادت کیلئے ایمرجنسی آنا شروع ہوگئے جن کو پولیس نے وقتاً فوقتاً مریضوں کی عیادت کیلئے آنے کی اجازت دے دی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بشیرخان نے پولیس کو ہدیت جاری کرتے ہوئے کہاکہ جو زخمی افراد ریفر کئے جاتے ہیں ان کے ساتھ کے دستے ڈی آئی خان ضرور جائیں ۔دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker