اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایکسپریس ہائی وے پر خطرناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد ایکسپریس وے پر شکر پڑیاں کے قریب تیز رفتاری کے باعث خطرناک ٹریفک حادثے میںایک خاتون سمیت4افرادجاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ہنڈا ریبورن کار کے ساتھ تیز رفتار سوزوکی کیری ڈبہ اور بی ایم ڈبلیو گاڑی کی زوردار ٹکر ہوئی جس کے نتیجہ میں ہنڈا کار میں سوار خاتون اور تین نوجوان شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ چاروں دم توڑ گئے ۔ٹریفک حادثہ ایکسپریس وے اسلام آباد پر شکر پڑیاں کے قریب پیش آیا،لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میں فہد اسلام،حارث اور شارق کے نام سے ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker