اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کیپٹن(ر)صفدر کاثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام(ایگزٹ کنٹرول لسٹ)ای سی ایل میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد صفدر نے کہا کہ حکومت کرپشن کے الزامات پرسیاستدانوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیتی ہے، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے الزامات کے بعد سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک معاملات کی مکمل انکوائری نہ ہو سابق چیف جسٹس کا نام ای سی ایل سے باہر نہیں ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔واضح رہے گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلوں سے متعلق گلگت بلتستان کورٹ کے سابق جج کے انکشافات کا نوٹس لیا تھا۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوران سماعت سابق چیف جسٹس جی بی راناشمیم کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین کوطلب کر لیا ۔عدالت نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر میرشکیل الرحمان ، دی نیوز کے ایڈیٹر عامرغوری اور انصارعباسی کو بھی نوٹسز جاری کئے۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ کیوں نہیں توہین عدالت آرڈیننس2003 کے تحت کارروائی کی جائے، رجسٹرار آفس ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کرے۔عدالت کا کہنا تھا کہ خبر زیر التوااپیلوں سے متعلق ہے جو 17 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے، راناشمیم کا دعویٰ ہے وہ سابق چیف جسٹس کی ٹیلیفونک گفتگوکاگواہ تھا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ خبر کے مطابق ثاقب نثار نے نواز شریف، مریم کو رہا نہ کرنے کی ہدایت کی، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مبینہ طور پر معزز جج کو ہدایت کی تھی جبکہ خبر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رانا محمد شمیم نے تصدیق کی ہے۔سابق جج رانا شمیم کے حلف نامے سے متعلق معاملے پر اسلام آبادہائیکورٹ نے تمام فریقین کو ذاتی حیثیت میں طلب رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker