پاکستان میں کوروناکیسزکی شرح چوتھے روز بھی ایک فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی اور صرف 6 اموات اور216 کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے جس کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 6 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار618 ہوگئیں۔این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 33ہزار435 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 216 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 0.64 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 101 زیرعلاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 092 تک پہنچ گئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 73ہزار 250 ، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار965 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 190 اور بلوچستان میں 33 ہزار 408 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 364، گلگت بلتستان میں 10 ہزار401 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 514 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
Related Articles
انصاف کا سلسلہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک جاری رہے گا، ترجمان پاک فوج
جمعہ, 27 دسمبر, 2024
مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ تسلیم، مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری
جمعہ, 27 دسمبر, 2024