اہم خبریںپاکستان

سی ڈی اے ملازمین ایک اور مشکل میں پھنس گئے ،715 افسران کو شوکاز نوٹس

 اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ممبر ایڈمن عامر عباس خان نے اثاثہ جات پوشیدہ رکھنے والے سی ڈی اے کے 715 پندرہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے، شوکاز سولہ سکیل سے لیکر انیس سکیل کے افسران کو جاری کیے گئے ، شوکاز ان افسران کو جاری کیا گیا جنہوں نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے تھے، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ممبر ایڈمن عامر عباس خان نے اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کو شو کاز ایشو کرتے ہوئے افسران سے جواب طلب کر لیا ۔ جن افسران کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں گریڈ انیس کے 29 گریڈ اٹھارہ کے 175 اور گریڈ سولہ اور سترہ کے 505 افسران شامل ہیں۔ سی ڈی اے ایمپلائز سروس ریگولیشن 1992 کے تحت سی ڈی اے کے تمام افسران و ملازمین سالانہ بنیاد پر اپنے اور اپنے خاندان کے ممبران کے تمام اثاثہ جات کی تفصیل ادارے میں جمع کروانے کے قانونی طور پر پابند ہیں۔اثاثہ جات کی تفصیل جمع نہ کروانا سی ڈی اے ایمپلائز سروس ریگولیشن کی شق 8.03 بی کے تحت مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ مختلف اوقات میں بذریعہ مراسلہ جات ادارے میں کام کرنے والے افسران و ملازمین کو اپنے سالانہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی بھی ہدایت کرتی رہی ہے تاہم سی ڈی اے ملاز مین نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوے اثاثہ جات جمع نہیں کرائے جس پر ان کے خلاف چیئر مین سی ڈی اے کے حکم پر انظباطی کاروائی شروع کی گئی ہے۔یہ کاروائی سی ڈی اے انتظامیہ کا خود احتسابی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker