پنجابعلاقائی

وہاڑی،وکیل سے ہونیوالی واردات، ملزمان چند دنوں میں گرفتار

وہاڑی(محمد اشرف ،نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کی ہدایات اور ڈی ایس پی صدر وہاڑی کی زیرنگرانی تھانہ صدر وہاڑی پولیس ان ایکشن، وکیل سے ہونے والی واردات چند دنوں میں ٹریس ملزمان گرفتار،ایس ایچ او تھانہ صدر وہاڑی ملک حبدار حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان سے چھینی گئی رقم بھی برآمد کر لی ،ریکوری حوالے ۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی بار ایسوسی ایشن کے ممبر شمشاد جوئیہ ایڈووکیٹ کے ساتھ 22 اکتوبر کو کرم پور روڈ پر نامعلوم افراد نے واردات کی اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے جس کا مقدمہ 792/21 مورخہ 22 اکتوبر کو تھانہ صدر وہاڑی میں درج کیا گیا ایس ایچ او تھانہ صدر وہاڑی ملک حبدار حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس واردات کو قلیل عرصہ میں ہی ٹریس کر کے ملزمان گرفتار کر لیے آج بار روم وہاڑی میں ایس ایچ او صدر وہاڑی نے ممبر پنجاب بار را شیراز رضا اور قدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ندیم اکرم پرویز کے ہمراہ ریکوری مبلغ 25000 روپے شمشاد جوئیہ ایڈووکیٹ کے حوالے کر دی جس پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی چوھدری ندیم اکرم پرویز ایڈووکیٹ۔ جنرل سیکرٹری بار مصور عباس خان بلوچ ایڈووکیٹ۔ممبر پنجاب بار کونسل را شیراز ایڈووکیٹ ودیگر اراکین بار نے ڈی پی او وہاڑی۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ او صدر وہاڑی کا شکریہ ادا کیا اور کارکردگی کو سراہا اس موقع پر ایس ایچ او صدر کا کہنا تھا کے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین زمہ داری ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker