وانا(حفیظ وزیر)9 اقوام پر مشتمل احمدزئی وزیرقبائل کا وانا بازار ٹینکی گراونڈ میں دوتانی قبائل اور وزیر زلی خیل قبائل کے مابین حدبندی کے حوالے سے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں ادر احمدزئی وزیرقبائل نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا گیا ۔جرگے سے خطاب کرتے ہوئے زلی خیل قبائل کے مشران ،ملک شیرین جان، ملک علاالدین، ملک سعید اللہ خان اور ملک سیف اللہ خان نے مذکورہ حدبندی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ضلعی انتظامیہ اور سکاوٹس فورس نے مذکورہ حدبندی میں کسی کی پشت پناہی حاصل کرنے پر یکطرفہ ڈیمارکیشن کی گئی ہیں جو وزیر زلی خیل قبائل کو ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ زلی خیل وزیر قبائل بشمول ادر احمدزئی وزیر قبائل نے حکومت سے تین مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوتانی اور زلی خیل وزیرقبائل کے مابین کاکنڑا ملکیتی تنازعہ کی حدبندی انگریز مثل کے مطابق کی جائے تاکہ موجودہ ڈیمارکیشن یکطرفہ بنیاد پر کی گئی ہیں جوکہ وزیر قبائل کو ہرگز منظور نہیں ہے ۔دوسرا یہ کہ جنوبی وزیرستان میں عدلیہ کو فعال کریں ۔تیسرا یہ کہ احمدزئی وزیر مشران پر غیرقانونی ایف آئی ارز کو فوری طور پر ختم کریں ۔مطالبات نہ ماننے کی صورت میں پولیو سمیت ہر قسم کی ویکسینیشن سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں ۔اس بابت 9 اقوام پر مشتمل وزیر قبائل نے 180 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جوغیرمسلح ہوگی۔دوسری جانب علماکرام نے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے جرگے کو بتایا کہ کمانڈنٹ سکاوٹس فورس اور اسسٹنٹ کمشنر وانا نے کہا کہ ہم نے حدبندی انگریز مثل کے مطابق کی گئی ہے اگر کسی کو اعتراض ہے ماہرین کی موجودگی میں دوبارہ نشاندہی کی جائیں گی ۔ اس پر وزیرقبائل نے کہا کہ ہماری ناراضگی دوتانی قبائل سے نہیں اور نہ کرتے ہیں ہمارا شکوہ موجودہ حکومت سے ہے۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024