اسلام آباد،نواز شریف مریم نواز اپیلوں سے متعلق گلگت بلتستان کورٹ کے سابق جج رانا شمیم کے انکشافات ،ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملے کا نوٹس لے لیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی انصار عباسی کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا آغاز کردیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔صحافی انصار عباسی کی آج کی سٹوری میں انکشافات سامنے آئے تھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف ایڈیٹر کیر شکیل الرحمن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔سابق جج رانا شمیم کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا۔تمام فریقین کو کل دس بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کوکل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیاگیا۔