پاکستانپنجاب

عوامی مسائل حل کر نا میرا مشن ہے،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

وھاڑی (محمد اشرف )ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل حل کر نا میرا مشن ہے، عوامی خدمت کچہر یوں کے انعقاد سے حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف اور انصاف فراہم کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے اے سی آفس بوریوالا میں ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے مسائل سن کر حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر لوگوں کے فردملکیت کا اجرا،اراضی کے انتقال،ریکارڈ کی درستگی،ڈومیسائل کے اجرا سمیت دیگر ریونیو مسائل حل کئے گئے ۔ریونیو عوامی خدمت کچہری میں اے ڈی سی فنانس مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا محمدیوسف چھینہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل حل کر نا میرا مشن ہے،ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا مقصد عوام کے ریونیو سے متعلق در پیش مسائل کو ترجیحی منیادوں پر حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں ایک ہی چھت تلے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے عوامی ریونیو مسائل کو حل کیا جا رہا ہے،ریونیو عوامی خدمت کچہر یوں کے انعقاد سے حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف اور انصاف فراہم کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے ہدایت کی کہ افسران عوامی مسائل کو بروقت حل کریں،کسی بھی آفیسر یا اہلکار کی سستی یا کاہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو دفاتر میں عزت و احترام دیا جائے،ملازمین عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker