اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حکومت نواز شریف پر 80 لاکھ پاونڈ جرمانے کی وصولی کے لیے متحرک

لاہور(آئی پی ایس )حکومت سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر عدالت کی جانب سے لگائے گئے 80 لاکھ پاونڈ جرمانے کی وصولی کے لیے ان کی املاک کی نیلامی کے لیے متحرک ہوگئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ بورڈ اف ریونیو نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی املاک فروخت کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں جاتی عمرہ میں واقع نواز شریف کے نام زرعی اراضی 19 نومبر بروز جمعہ کو نیلام کی جائے گی۔ نیلامی کے حوالے سے نواز شریف کی جاتی عمرہ رہائش گاہ پر نوٹس بھی آویزاں کردیا گیا ہے۔نیلامی میں بولی لگانے کے لیے کوئی بھی شخص شرکت کر سکتا ہے۔ محکمہ بورڈ آف ریونیو نے نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کے افسران کو بھی نیلامی کے عمل میں شامل ہونے کی درخواست کردی ہے۔واضح رہے کہ نیب کی عدالتوں نے مختلف ریفرنسز میں نواز شریف کو کئی سال قید کے علاوہ کم و بیش 80 لاکھ برطانوی پاونڈز کے مساوی رقم کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker