
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کوئٹہ پہنچ گئے ،گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے صدر مملکت کا استقبال کیا،صوبائی وزرا اورا علیٰ حکام بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ڈاکٹر عارف علوی کوئٹہ میں قیام کے دوران مختلف شخصیات سے گورنر ہاوس میں ملاقاتیں کر ینگے۔