ترکی میں چار کانوں والی بلی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میڈاس نامی بلی کے کانوں کے اوپر ہی دو چھوٹے اضافی کان بھی موجود ہیں۔ ڈاکٹروںکے مطابق انوکھی بلی کی سماعت بالکل ٹھیک ہے اور اضافی کانوں سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔پیدائشی نقص کے باوجود چار ماہ کی عمر میں ہی میڈاس کو ایک ترک خاتون نے پالنا شروع کردیا تھا۔ ان کا مقصد دوسرے شہریوں میں پیدائشی نقص والے جانوروں سے محبت کرنے کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔ ترک خاتون کے پاس پہلے سے موجود ایک بلی اور کتے سے میڈاس کی دوستی ہوگئی ہے۔گہری سرمئی رنگت والی بلی کیانسٹاگرام اکاونٹ پر اب تک 19 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔ ماہرین کے مطابق اضافی چھوٹے کان سماعت میں کوئی کردار ادا نہیں کرتے۔