اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نواز شریف کی ضمانت سے متعلق خبر پر ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نواز شریف کی ضمانت سے متعلق فیصلے پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے ردعمل سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میرے متعلق رپورٹ ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے سفید جھوٹ پر کیا جواب دوں۔ثاقب نثار نے کہا کہ رانا شمیم بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان عہدے کی توسیع مانگ رہے تھے جو میں نے منظور نہیں کی۔ ایک مرتبہ رانا شمیم نے مجھ سے ایکسٹینشن نہ دینے کا شکوہ بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ ایک معروف صحافی نے خبر دی ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔جس پروفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے ردعمل میں کہا کہ کچھ لوگ نوازشریف کومظلوم ثابت کرانے کی مہم چلارہے ہیں،بیوقوفانہ کہانیوں کے بجائے نوازشریف ایون فیلڈاپارٹمنٹس کاجواب دیں۔انہوں نے کہا کہ کیسے کیسے لطیفے اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں، اندازہ لگائیں کے آپ کسی جج کے پاس چائے پینے جائیں وہ آگے سے فون ملا کر بیٹھا ہے کہ آپ کے سامنے ہی ایسی ہدایات جاری کرے کہ کسی ملزم کی ضمانت لینی ہے یا نہیں لینی،ملزم بھی کوئی عام آدمی نہیں ملک کاوزیر اعظم۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بتائیں،مریم نوازکی ملکیت میں دیئے گئے اپارٹمنٹس کے پیسے کہاں سے آئے،اربوں کی جائیدادسامنے آچکی،اس کاجواب دیاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker