اہم خبریںبین الاقوامی

ویانا میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام قرات کا اہتمام

ویانا(ابو حسن چیمہ)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام مسجد المدینہ میں ایک محفل قرآت و نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے شہرہ آفاق شخصیت قاری صداقت نے خصوصی شرکت کی۔ محفل قرآت نعت میں قاری صداقت نے اپنے روایتی انداز میں تلاوت قرآن پاک کی تلاوت اور نعت خوانی کی اور عوام سے خواب داد وصول کی ۔ سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھرنے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ آج کی محفل کا مقصد قرآن پاک کی تلاوت سننا اور قرآن سے بستگی ہے ۔ قاری صداقت یورپ کے دورے پر تھے ہماری خصوصی دعوت پر ویانا تشریف لائے ہیں۔ محفل قرآت نعت میں پاکستان سفارت خانہ کے اہلکاروں کے علاوہ ویانا کی سماجی، کاروباری شخصیت اور مختلف مساجد کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ مسجد المدینہ کے خطیب علامہ غلام مصطفی بلوچ،العصر اسلامک سنٹر سے مظاہر جعفری،امجد چھٹہ، امام سجاد اسلامک سنٹر سے غالب حسین سید،سید مظاہر رضوی،شیخ وحید احمد، محسن بلوچ،دیوان افضال احمد، ریاض بلوچ، آفتاب احمد سیفی، ارشد باجوہ،چوہدری قمر، اسد چوہدری کے علاوہ دیگر افراد نے بھرر شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker