اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ نے بھابھی کو قتل کرنے کے ملزم ذیشان جاوید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بھابھی کو قتل کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔ ملزم ذیشان جاوید پر ذاتی رنجش کی بنا پر اپنی بھابھی کو قتل کرنے کا الزام ہے۔پراسیکوٹر مرزا عابد مجید نے بتایا کہ کیس میں ابھی تک 8 گواہ کے بیانات ہوچکے ہیں ۔ ملزم کے وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ واقعے کا تین سالہ بچے کے علاوہ کوئی گواہ نہیں۔ بچے کا بیان ابھی تک نہیں لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف گواہان کو بعد میں شامل کیا گیا۔جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس دیے کہ وکیل صاحب پاکستان بارے کہا جاتا ہے کہ انصاف میں ہمارا 128 واں نمبر ہے ، 128 ویں نمبر ہونے کے وکیل ،ججز سمیت ہم سب ذمہ دار ہیں ، بہتر اور فوری انصاف کیلئے ضروری ہے کہ تکنیکی پیچیدگیوں سے نکلیں ، بہتر ہے کہ کیس میں جا کر دلائل دیں۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024