وہاڑی(محمد اشرف نمائند ہ خصوصی) سپریڈنٹ آف پولیس ہمانصیب، ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول شاید حنیف اور ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول ریاض نذیر گاڑاکے احکامات کی روشنی میں اورایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ہمانصیب کی ہدایت پرموبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید اقبال عاربی نے یو ای ٹی یونیورسٹی میں منعقدہ سمینار میں طلبا اور یونیورسٹی سٹاف سے سموگ اور فضاہی آلودگی سے بچاؤکے سلسلے میں حکومتی ا حتیاطی تدابیر کے بارے میں بتاتے ہوے کہاکہ سموگ کی و جہ سے انسانی زندگی ،فصلات،باغات اورسبزیات پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، سموگ فضائی آلودگی کی ایک خطرناک قسم ہے جسے نہ دکھائی دینے والا قاتل کہا جائے تو یہ بات غلط نہیں ہوگی۔ انسانی حیات،چرندپرند،فصلات اور زمینی حیات کی بقاوصحت کے ساتھ ساتھ اپنی اور اپنے بچوں کی فلاح ملک وملت کی بھلائی کیلئے اپنی زمہ داری ادا کریں۔دھان کے مڈھوں اور پرالی کو مت جلائیں بلکہ اسکو روٹہ ویٹ اورڈسک ہیرو کی مدد سے زمین میں ملائیں۔سڑکوں خصوصا ہائی ویز اور موٹروے پر سفر کرتے ہوئے احتیاط برتی جائے، دھان کی باقیات سے اٹھنے والا دھواں ٹریفک حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتا ہے۔۔یوای ٹی چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز نے بھی کہا کہ سمو گ کی سب سے بڑی وجہ فضائی آلودگی ہے۔آلودگی سے بچنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر جن پر عمل پیرا ہوکر خود اور دوسرے شہری اس سے بچ سکتے ہیں ،گھروں سے غیرضروری نہ نکلیں، اگر نکلنا مقصود ہوتوماسک کا استعمال ضروری کریں۔اپنے آپ کو بچا سکتے ہیں گھرسے باہر نکلتے وقت چشمے کا استعمال ضرور کریں اور سفر کے دوران یا واپسی پر آنکھوں کو پانی سے اور اپنے ہاتھوں کواچھے طریقے سے دھوئیں۔ اس کے بعد موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم نے طلبامیں معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کیے اورواک کااہتمام بھی کیا۔
Related Articles
پاکپتن ،دو نئے واٹر سپلائی سولر سسٹم کا افتتاح ،عوامی ،سماجی حلقوں کا وزیر اعلی ،ڈپٹی کمشنر کا شکریہ
ہفتہ, 17 اگست, 2024
قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مریض کی موت، پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 10دن کے اندر کے اندر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم
جمعرات, 6 جون, 2024
ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی
جمعہ, 26 اپریل, 2024
ترنول میں ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی ،مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 5نانبائی گرفتار
ہفتہ, 20 اپریل, 2024