اہم خبریںپاکستان

عمران خان مہنگائی کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کریں یا گھر جائیں ، بلاول بھٹو

کراچی(آئی پی ایس) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گھٹتی آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے بحران کو روکنے کیلئے عمران خان عملی اقدامات کریں یا گھر جائیں۔اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بڑی بڑی باتیں کرکے اقتدار حاصل کرنے والے عمران خان کے پاس بحرانوں کے حل کے لیے نہ کوئی وژن ہے اور نہ کوئی منصوبہ، عمران خان ہر بحران پر نوٹس لے کر آخر میں میں کیا کروں کا اعلان کرکے نئے بحرانوں کو پیدا کرنا شروع ہوجاتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج ملک میں عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کی صرف ایک وجہ عمران خان کی نااہلی ہے، قوم مہنگائی کی صورت میں تبدیلی کی وہ خوف ناک قیمت ادا کررہی ہے جس کا ازالہ اگلی کئی حکومتوں کو کرنا ہوگا، گھٹتی آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے بحران کو روکنے کے لئے عمران خان عملی اقدامات کریں یا گھر جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker