اہم خبریںپاکستان

سی ڈی اے کے شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات

اسلام آباد(آئی پی ایس ) سی ڈی اے کی انتظامیہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ۔چیئرمین سی ڈی اے نے گزشتہ ہفتے جی الیون اور ایف الیون مرکز میں جم اور لائبریری کو فعال کرنے کی ہدایات کی تھیں، ان ہدایات کی روشنی میں متعلقہ شعبوں نے کئی دہائیوں سے غیر فعال جیم اور لائبریری کو محض دو ہفتوں میں تزئین و آرائش آرائش مکمل کرکے عوام الناس کے لئے بحال کردیا ہے۔ واضح رہے شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے سی ڈی اے بھرپور اقدامات اٹھاتا رہے گا۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا آئی ایٹ، آئی ٹین، جی سیون، جی ایٹ سمیت دیگر علاقوں میں واقع تمام جیمز اور لائبریریوں کو جلد ہی فعال کرکے عوام الناس کے لئے کھول دیا جائے گا، جبکہ مزید نئی لائبریریوں اور جیمز کی تعمیر کے لئے بھی احکامات متعلقہ شعبہ جات کو جاری کئے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker