اسلام آباد(آئی پی ایس )مسلم لیگ ق نے انتخابی اصلاحات پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ۔حکومتی زرائع کے مطابق ق لیگ نے مشترکہ اجلاس میں حمایت کا یقین دلا دیا ، ق لیگ سے مثبت بات چیت ہوگئی ہے ، حکومت اپنے اتحادیوں کو آئندہ دو روز میں اعتماد میں لے گی، ای وی ایم اور انتخابی بل پر اتحادیوں کو جامع بریفنگ دی جائے گی، اتحادیوں جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کو پہلے ہی اعتماد میں لیا جا چکا ہے، پارٹیاں اپنے اندرونی معاملات کی وجہ سے بعض اوقات وقتی سیاسی پوزیشن لیتی ہیں ، ایم کیو ایم اور ق لیگ ہمارے ساتھ تھے اور رہیں گے، ق لیگ مطمئن ہوچکی ہے خوشخبری جلد سن لیں گے ، منگل یا بدھ تک اتحادیوں کیساتھ تمام معاملات ایک بار پھر طے ہوجائیں گے۔