سکھر (آئی پی ایس )سکھرکی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کی ضمانت منظورکرلی۔ احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی فرخ شاہ کی ایک کروڑ روپے کے عوض درخواست ضمانت منظورکی۔ خیال رہیکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ایم پی اے فرخ شاہ 5 ماہ سے گرفتار اور جیل میں ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نیب گردی سمیت سلیکٹڈ حکمرانوں سے تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے جو اب زیادہ دور نہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کے صاحبزادے و ایم پی اے فرخ شاہ کو ضمانت کی منظوری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرخ شاہ کو نیب کے جھوٹے مقدمے میں ضمانت ملی ہے، کل ایسے تمام جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ناگزیر ہے، خورشید شاہ اور ان کے اہلخانہ کو نیازی حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، نیب گردی سمیت سلیکٹڈ حکمرانوں سے تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے جو اب زیادہ دور نہیں۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024