اسلام آباد،کرک (آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) حکومت کے خلاف تحریک چلا کر خود کو ہی تھکائے گی۔ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب مخالف کے اتحاد پی ڈی ایم کو احتجاجی تحریک میں وارم اپ میں 6 ماہ لگیں گے، دھرنے کا اصل وقت وہ تھا جب فضل الرحمان اسلام آباد آئے تھے، اب تو اپنے آپ کو خوار کریں گے، اتحادی کہیں نہیں جارہے، جب بھی کوئی ایشو آتا ہے لوگ مطالبے منوانے کی بات کرتے ہیں، مطالبے منوانے کے لئے کچھ نہ کچھ کرناہوتا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، ساڑھے تین سال ہوگئے، اب تو اپوزیشن الیکشن مہم چلارہی ہے، جلسے جلوس کرنا اپوزیشن کا حق ہے، مجھے ان سے گلہ ہے کہ بڑی دیر سے شروع کیا، اب تو یہ الیکشن مہم ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں شامل نہیں تھا، ٹی ایل پی کے ساتھ طے ہونے والے معاملات چند دن میں سامنے آجائیں گے، میں نے سعد رضوی سے خود کہا کہ یہ وزارت مذہبی امور اور پنجاب حکومت کا معاملہ ہے، ٹی ایل پی کو پنجاب حکومت کے کہنے پر وزارت داخلہ نے کالعدم قرار دیا تھا، انہی کی درخواست پر پابندی واپس لی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور فواد حسن فواد پہلے سے ای سی ایل پر ہیں، انہوں نے ای سی ایل سے نکلنے کے لیے درخواست نہیں دی، نیب نے ایک اور کیس دو ہفتے پہلے بھیجا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے پڑوس افغانستان میں جو صورتحال ہے اسکے اثرات بھی پاکستان پر ہوں گے، یہ نہیں ہو سکتا 4 کروڑ لوگوں میں بھوک اور ننگ ہو اور اس کے اثرات پاکستان پر نہ ہو، ملکی معیشت بڑے امتحان سے گزر رہی ہے، ہمارا ایک ہی مسئلہ ہے مہنگائی۔انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے اسی ماہ ایک ہزار پولیس والے بھرتی کریں، 1122 کیلئے پنجاب کیساتھ ایم او یو کر رہے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن سڑکوں پر آنے کی تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے، یہ چور،نااہل ، کرپٹ اور مسترد شدہ لوگوں کا ٹولہ ہے، پی ڈی ایم موسمی بیماری ہے جو ہر سردیوں میں آتی ہے، حکومت کو ان سے کوئی خطرہ نہیں ، عمران خان نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پاکستان کا مقدمہ لڑا،ماضی میں حکمران عوام کے پیسوں سے بیرون ملک علاج کروانے جاتے ، زرداری کا بیٹا بھی مہنگائی کی باتیں کرتا ہے، اس کا مہنگائی سے اتنا ہی ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور درجن سے آلوئوں سے، کہتا ہے کہ پہلے لوگ چینی اگاتے تھے انہیں کیا پتہ ہے کہ چینی کیسے بنتی ہے، ، سی پیک کے مغربی روٹ کی منظوری ہو گئی، گلگت بلتستان تا چترال، سوات، بہاولپور، پشاور، صوابی اور گوادر تک مغربی روٹ منظور ہو گیا، دو ہفتے بعد سی پیک کے مغربی روٹ کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سڑکوں پر آنے کی تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے، یہ چور،نااہل ، کرپٹ اور مسترد شدہ لوگوں کا ٹولہ ہے، پی ڈی ایم موسمی بیماری ہے جو ہر سردیوں میں آتی ہے، حکومت کو ان سے کوئی خطرہ نہیں،عمران خان گلگت بلتستان اور کشمیر کا الیکشن جیتا، اگلے الیکشن میں سندھ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پاکستان کا مقدمہ لڑا،ماضی میں حکمران عوام کے پیسوں سے بیرون ملک علاج کروانے جاتے، عمران خان نے عام شہریوں کو صحت کارڈ جیسی سہولت فراہم کی، خیبرپختونخوا کی عوام کے پاس صحت کارڈ موجود ہے،پورے پاکستان میں کہیں سے بھی علاج کروا سکتے ہیں،پہلے حکمرانوں کا پیٹ بھی خراب ہوتا تھا تو عوام کے پیسوں سے لندن اور امریکہ سے علاج کرواتے تھے ان کا پورا ٹبر بیرون ملک جاتا تھا، عمران خان نے عوام کا سوچا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کا بیٹا بھی مہنگائی کی باتیں کرتا ہے، اس کا مہنگائی سے اتنا ہی ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور درجن سے آلوئوں سے، کہتا ہے کہ پہلے لوگ چینی اگاتے تھے انہیں کیا پتہ ہے کہ چینی کیسے بنتی ہے، سابقہ ادوار میں ہر جمعے دھماکے ہوتے تھے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن آیا،آصف زرداری تو کہتا تھا کہ آپ ڈرون حملے کرو باقی میں سنبھال لوں گا، فضل الرحمان صاحب نے بھی امریکی سفیر کو کہا کہ مجھے خدمت کا موقع دیں،نواز شریف اور آصف زرداری نے ہمیشہ امریکہ کی ڈومور پر سرتسلیم خم کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کا مطالبہ تھا کہ انہیں بھی سی پیک کے مغربی روٹ کا حصہ بنایا جائے، سی پیک کے مغربی روٹ کی منظوری ہو گئی، گلگت بلتستان تا چترال، سوات، بہاولپور، پشاور، صوابی اور گوادر تک مغربی روٹ منظور ہو گیا، دو ہفتے بعد سی پیک کے مغربی روٹ کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے۔