جدہ(خالد نواز چیمہ)قونصل ویلفئیر ماجد میمن کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے دی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا جنہوں نے کورونا وبا کے عروج کے دنوں میں بھی قونصل جنرل کی ہدایات کے مطابق انجام دیں اور کمیونٹی کے دل جیت لئے، ایسے افسران کی ستائش کرنی چاہئیے تاکہ وہ زیادہ دل جمعی سے کام کر سکیں اور یہ انکی جگہ پر آنے والے افسران کے لئیچیلنج سے کم نہیں ہو گا جبکہ پاکستانی کمیونٹی انکی ممنون ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان قومی یکجہتی فورم جدہ کی جانب سے قونصل ویلفئیر ماجد میمن کے اعزاز میں دئیے گئے الوداعی ظہرانہ میں کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے کیا جسکی صدارت فورم کے کنوینر سید ریاض حسین بخاری نے کی جبکہ قونصلیٹ کے منسٹر ابو نصر شجاع اعزازی مہمان تھے، نظامت کے فرائض پیپلز ہارٹی کے صدر تصور حسین چوہدری نے بڑے خوبصورت انداز میں انجام دئیے، مقررین میں مسلم لیگ صدر چوہدری محمد اکرم، مسلم لیگ (ق )کے صدر سر پرست اعلی قومی یکجہتی فورم چوہدری اظہر وڑائچ، اے این پی کے نوشیرواں خک، جماعت اسلامی کے میاں زوالفقار، جموں کشمیر اورسیز کمیونٹی کے صدر خورشید متیال ، بلو شیر، وڑائچ صحافی اسد اکرم، سردار اشفاق، بشیر سواتی، وقاص عنایت، قیصر جاوید قریشی، صحافی جہانگیر خان، شریف زمان، راجہ شمروز، شاہین آفریدی،پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر مفتی عزیر بھٹہ، نور الحسن گجر، الطاف حسین میاں، کشمیر کمیٹی کے چئیرمین مسعود پوری و دیگر شامل تھے، مہمان خصوصی ماجد میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انکی خوش قسمتی تھی کہ انہیں یہاں کمیونٹی کیطرف سے مکمل تعاون ملا اور میرا کام آسان ہو گیا جبکہ قونصل جنرل کی رہنمائی میں ہم نے مشکل دنوں میں بھی بھرپور کام کیا اور خود کو کمیونٹی کے لئیتمام وقت مختصر رکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی یہ یادیں ہمیشہ یہاں کی یاد دلاتی رہیں گی، ماجد میمن نے کمیونٹی کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ہر مشکل وقت میں نہ صرف قونصلیٹ سے تعاون کیا بلکہ ضرورت مند اور بے روزگار ہو جانے والے ورکرز کی بھی مدد کی۔ کنوینر ریاض بخاری نے کہا کہ آج یہ کمیونٹی کا اجتماع کمیونٹی کے بھر پور اتحاد کا غمازی ہے، چوہدری اکرم نے کہا کہ افسر آتے اور چلے جاتے ہیں مگر ماجد میمن نے ایک نیا ٹرینڈ چھوڑا ہے جو یاد رہے گا، ماجد میمن کی کمیونٹی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں کمیونٹی کیطرف سے شیلڈ پیش کی گئی اور آخر میں پی ٹی آئی کے صدر مفتی عزیر بھٹہ نے دعائے خیر کرائی۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024