اسلام آباد،توشہ خانہ کیس، وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتانے کے خلاف حکومتی درخواست، اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیل بتانے کیخلاف حکومتی درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا آخری سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری ۔حکمنامہ کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پیش ہوکر بتایا حکومتی درخواست پر اٹارنی جنرل خود دلائل دیں گے۔حکومت کی اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا ،حکمنامہ کے مطابق عدالت حکومت کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتی ہے، عدالت وزیر اعظم کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تفصیل کیخلاف درخواست پر سماعت 8 دسمبر کو کرے گی۔واضح رہے کہ حکومت نے توشہ خانہ تحائف کی تفصیل بتانے سے انکار کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024